![Her Gaam Rula-ay Ga](https://source.boomplaymusic.com/group10/M00/07/19/c29a7a84889a4fe984eae1d6b5d3b2b2_464_464.jpg)
Her Gaam Rula-ay Ga Lyrics
- Genre:Light
- Year of Release:2022
Lyrics
ہر گام رلایے گا سجاد کو یہ منظر
ایک نیزے پے سر شہہ کا ایک نیزے پے چادر
بیمار کی حالت پ کچھ رحم نہ کھاتے ہیں
رستے میں لعین اسکو درے جو لگاتے ہیں
بس خاک پے وہ ہاے گر جاتا ہے غش کھا کر
کہتا ہے کوئی قیدی کہتا ہے کوئی باغی
مارا ہے کبھی درا زنجیر کبھی کھینچی
صدقہ کبھی پھینکا ہے مارے ہیں کبھی پتھر
جس وقت وہ گزرے ہیں بازار کی راہوں میں
سب خون جگر انکا بہتا گیا آنکھوں سے
وہ بھر نہیں سکتے ہیں جو زخم لگے دل پر
بس ایک ہی رسی میں بارہ کے گلے باندھے
عابد کی سکینہ کو باندھا گیا ناقے سے
تکلیف میں بہنا تھی بھائی تھا بہت لاغر
بیماری کے عالم میں ہر غم وہ اٹھاتے تھے
گرتے تھے سمبھلتے تھے اور ٹھوکریں کھاتے تھے
اس حال پے عابد کے روتا تھا سر سرور
بازار کی ہر منزل ازلان رہی طاری
٢٤ برس عابد کرتے رہے خونباری
دل پر میرے مولا کے چلتے ہی رہے خنجر