![Sadma Ali Asgher (a.s.) Ka](https://source.boomplaymusic.com/group10/M00/07/13/ee73b761f95a43ebb443599a97f084dc_464_464.jpg)
Sadma Ali Asgher (a.s.) Ka Lyrics
- Genre:Acoustic
- Year of Release:2023
Lyrics
ماں کیسے اُٹھائیگی صدمہ علی اصغرؑ کا
یاد آئیگا رہ رہ کے چہرا علی اصغرؑ کا
دل رکھدیا تھا ماں نے شبیرؑ کے ہاتھوں پہ
مشکل تھا بہت رن میں جانا علی اصغرؑ کا
سوکھی ہوئی گردن پہ جب تیرِ ستم کھایا
خود موت بھی تکتی ہنسنا علی اصغرؑ کا
جب شمر کو ننھا سا اک سر نہیں مل پایا
ڈھونڈا گیا نیزوں سے لاشہ علی اصغرؑ کا
بےشیر کی غربت پہ ماں کیسے نہیں روتی
نیزے کی بلندی پہ سر تھا علی اصغرؑ تھا
اصغرؑ کی جگہ اپنے ارمان سلائیگی
ماں جب بھی جھلائیگی جھولا علی اصغرؑ کا
لوٹ آئی وطن لیکن وہ پیاس نہین بھولی
ماں کرتی رہی پانی صدقہ علی اصغرؑ کا
پردیس سے گھر آکر وہ دھوپ سے نہ اُٹھی
ہئے مار گیا ماں کو مرنا علی اصغرؑ کا
بیمار بہن کو جب یاد آئیگی بھائی کی
ڈھونڈے گی کہاں چہرا صغراؑ علی اصغرؑ کا
ذیشان نے ضیغم یہ جسوقت لکھا نوحہ
آنسو میرے دیتے تھے پرسہ علی اصغرؑ کا