![Ashur Walay Din](https://source.boomplaymusic.com/group10/M00/07/13/ee73b761f95a43ebb443599a97f084dc_464_464.jpg)
Ashur Walay Din Lyrics
- Genre:Acoustic
- Year of Release:2023
Lyrics
مقتل میں بین کرتی تھیں رو روکے فاطمہؑ
عاشور والے دن
کس کی نظر لگی مرا گھربار لٹ گیا
عاشور والے دن
پیاسے گئے تھے نہر پہ پیاسے ہی رہ گئے
ہر ظلم سہ گئے
زینبؑ کے دونوں بیٹوں کا سر ہوگیا جدا
عاشور والے دن
قاسمؑ کا جسم خاک پہ پامال ہوگیا
کیا حال ہوگیا
فروہؑ کا لعل دشت میں ٹکڑوں میں بٹ گیا
عاشور والے دن
نا سہ سکا کلیجے میں ٹوٹی ہوئی سناں
اکبرؑ سا نوجواں
آغوش میں حسینؑ کی دنیا سے چل بسا
عاشور والے دن
جب رن سے آیا خون میں ڈوبا ہوا علم
روتے رہے حرم
ڈھارس تھی جسکےدم سے وہ عباسؑ نا رہا
عاشور والے دن
ظالم نے ختم کردیا چھ ماہ کا سفر
سرورؑ کے ہاتھ پر
تیرِ ستم سے چھد گیا بےشیر کا گلا
عاشور والے دن
خنجر میں روک روک کے کرتی رہی یہ بین
ہائے میرا حسینؑ
جس وقت میرے لعل کا کاٹا گیا گلا
عاشور والے دن
پیاسہ نا کوئی قتل ہو بےجرم و بے خطا
دل غم سے پھٹ گیا
ذیشان عابدی یہ ضیغم سے جب کہا
عاشور والے دن