![Akhri Baar ft. Wahid Ul Hassan Kamalia](https://source.boomplaymusic.com/group10/M00/07/13/ee73b761f95a43ebb443599a97f084dc_464_464.jpg)
Akhri Baar ft. Wahid Ul Hassan Kamalia Lyrics
- Genre:Acoustic
- Year of Release:2023
Lyrics
لڑکھڑاتے ہوئے ہاتھوں سے کمر تھامے ہوئے
شاہؑ دریا پہ جو غازیؑ کے سرہانے پہنچے
پوچھا عباسؑ سے جب حال شہِ والا نے
ہائے عباسؑ نے بس اتنا کہا رو روکے
آخری بار مجھے چہرا دکھادو مولاؑ
تم میری آنکھ سے یہ تیر ہٹادو مولاؑ
ہے یہ افسوس کہ میں مل بھی نہ پایا اُٹھکے
اب سہارے کیلئے ہاتھ نہیں ہیں میرے
کیسے تعظیم کروں اتنا بتادو مولاؑ
شہؑ سے غازیؑ نے کہا میری وصیت ہے سنو
لیکے خیموں میں نہیں جانا مرے لاشے کو
آخری بار مرا ساتھ نبھادو مولاؑ
لیکے خیموں میں جو اکبار میں جاتا پانی
اپنے ہاتھوں سے سکینہؑ کو پلاتا پانی
پانی مل جائے سکینہؑ کو دعا دو مولاؑ
زین سے ایسے گرا چہرا مرا زخمی ہے
اب میں بےدست ہوں زخموں میں چھبن ہوتی ہے
میرے چہرے پہ لگی خاک ہٹادو مولاؑ
کتنی ڈھارس تھی مرے ہونے سے شہزادای کو
حوصلہ کیسے میں دوں جاکے نبیؐ زادی کو
تم مرا حال اُنہیں جاکے سنادوں مولاؑ
اپنے شانو کیطرف دیکھ کے بولے غازیؑ
ڈھونڈنے مجھکو نہ آجائے سکینہؑ بی بی
تم کہیں جاکے مرے ہاتھ چھپادو مولاؑ
رن میں تھی ضیغم و ذیشان قیامت برپا
بھائی نے بھائی کی آغوش میں دم توڑدیا
پھر نہ غازیؑ نے کہا چہرا دکھادو مولاؑ