![Saqa-ay Sakina](https://source.boomplaymusic.com/group10/M00/07/19/c29a7a84889a4fe984eae1d6b5d3b2b2_464_464.jpg)
Saqa-ay Sakina Lyrics
- Genre:Light
- Year of Release:2022
Lyrics
غربت میں اسیروں پہ جو وقتِ سفر آیا
مقتل میں جب عباسؑ کا لاشہ نظر آیا
عباسؑ کی لاشے پہ یہ زینبؑ نے پکارا
سقائے سکینہؑ
سقائے سکینہؑ
بھیا یہ بہن ھوگئی پردیس میں تنہا
سقائے سکینہؑ
سقائے سکینہؑ
مرنے سے تیرے چھوٹ گئے سارے سہارے
اے بھائی ہمارے
اب کوئی نہیں ھے جو بچائے میرا پردہ
سقائے سکینہؑ
سقائے سکینہؑ
تم آئے نہیں رہ گئی پیاسی ہی سکینہؑ
روتی ھے حزینہ
کوزہ لئے بیٹھی رہی پانی نہیں آیا
سقائے سکینہؑ
سقائے سکینہؑ
تم ہوتے تو پھر چھیننے آتے نا ستمگر
بھیا میری چادر
اب بعد تیرے کون ھے زینبؑ کا سہارا
سقائے سکینہؑ
سقائے سکینہؑ
چلتا تھا میرے بھائی کے جب حلق پہ خنجر
دیکھا تھا وہ منظر
خنجر کے تلے بھائی نے بس تمکو پکارا
سقائے سکینہؑ
سقائے سکینہؑ
عباسؑ تیرے ہونے سے ڈھارس تھی بہن کو
تم آنکھیں تو کھولو
ورنہ تیرے لاشے پہ ہی مرجائیگی بہنا
سقائے سکینہؑ
سقائے سکینہؑ
محمل نا عماری ھے بس اب قید بہن ھے
پابندِ رسن ھے
رخصت تو کرو اب مجھے بازار ھے جانا
سقائے سکینہؑ
سقائے سکینہؑ
اے ضیغم و ذیشان لرزنے لگا لاشہ
عباسؑ کا لاشہ
جب زینبِؑ مضطر نے کہا الوداع بھیا
سقائے سکینہؑ
سقائے سکینہؑ