![Hussain (a.s.) Ka Lasha](https://source.boomplaymusic.com/group10/M00/07/13/ee73b761f95a43ebb443599a97f084dc_464_464.jpg)
Hussain (a.s.) Ka Lasha Lyrics
- Genre:Acoustic
- Year of Release:2023
Lyrics
کوئی حُسینؑ کا لاشہ اُٹھانے والا نہیں
کفن سے زخمی بدن کو چھپانے والا نہیں
یہ بین کرتی تھیں مقتل میں فاطمہ زہراؑ
میرے حسینؑ کو مارا ہے گھیر کر تنہا
اب اسکی لاش کو کوئی بچانے والا نہیں
حسینؑ قتل ہوئے کربلا کے جنگل میں
سوائے زینبِ مضطر اندھیرے مقتل میں
بدن سے کوئی بھی پتھر ہٹانے والا نہیں
شہید ہوگئے سب کوئی نا بچا ہائے
حسینؑ سب کے جنازے اُٹھاکے لے آئے
کوئی غریب کے لاشے پہ آنے والا نہیں
صدا یہ لاشے سے آئی ہیں تیر سینے میں
اے میری لاڈلی تم لوٹ جاؤ خیمے میں
سکینہؑ سینہ یہ تمکو سلانے والا نہیں
کریگا کون غریبوں کا دشت میں احساس
صدا یہ آتی ہے خیموں سے مرگئے عباسؑ
کوئی بھی ساتھ ہمارا کا نبھانے والا نہیں
بیاں ہو ضیغم و ذیشان ہائے وہ منظر
بوقت دفن یہ کہتے تھے عابدِ مضطرؑ
بدن کا حال کسی کو سنانے والا نہیں