Har Shai Ko Khuda Ke Liye Isaar Karenge Lyrics
- Genre:Acoustic
- Year of Release:2023
Lyrics
چاہت کا عقیدت کا ہم اظہار کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے
چاہت کا عقیدت کا ہم اظہار کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے
اس عید کی خوش رنگ بہاروں کی بدولت
ہم کشتِ دلِ مردہ کو گلزار کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے
چاہت کا عقیدت کا ہم اظہار کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے
پر نور فضا نعرۂ تکبیر سے گونجے
اس طرح سے توحید کا اقرار کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے
چاہت کا عقیدت کا ہم اظہار کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے
بس ! اور نہیں بغض و حسد ، قطعِ تعلق
اب دل کی گزرگاہ کو ہموار کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے
چاہت کا عقیدت کا ہم اظہار کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے
قربانی فقط بن گئی اک رسم کی صورت
ہم روحِ براہیمؑ کو بیدار کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے
چاہت کا عقیدت کا ہم اظہار کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے
مقصود نہیں بھیڑ پہ خنجر کا چلانا
کیا بات ہے گر نفس پہ ہم وار کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے
چاہت کا عقیدت کا ہم اظہار کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے
نادار کی ہم پر ہے رعایت بھی ضروری
ہر گھر میں ہم اِس درس کا پرچار کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے
چاہت کا عقیدت کا ہم اظہار کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے
یہ رونقِ حج ، زینتِ کعبہ ، یہ مدینہ
اس سے ہی دل و روح کو سرشار کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے
چاہت کا عقیدت کا ہم اظہار کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے
برسوں کی یہ امید بھی بر آئے گی ساؔلک
ہاں جلد سفر سوئے درِ یارؐ کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے
چاہت کا عقیدت کا ہم اظہار کریں گے
ہر شے کو خدا کے لئے ایثار کریں گے