Khushqismat Hu Kiyu Ke Mere Seene Me Quraan Hai, Abdul Hadi S.M Lyrics
- Genre:Acoustic
- Year of Release:2022
Lyrics
خوش قسمت ہوں کیوں کہ میرے سینے میں قرآن ہے
رہبر ہے قرآن سبھی کا ہر مومن کی شان ہے
خوش قسمت ہوں کیوں کہ میرے سینے میں قرآن ہے
رہبر ہے قرآن سبھی کا ہر مومن کی شان ہے
ہوں میں حافظ آنکھوں کا میں اک تارہ بن جاؤں گا
حفظ کی دولت کیا ہوتی ہے لوگوں کو بتلاؤں گا
یہ قرآں ہے دیں کا داعی امت کو سمجھاؤں گا
روزِ محشر تاج پہن کر قسمت پر اِٹھلاوں گا
حافظ بننا وجہِ رحمت مولیٰ کا فیضان ہے
رہبر ہے قرآن سبھی کا ہر مومن کی شان ہے
خوش قسمت ہوں کیوں کہ میرے سینے میں قرآن ہے
رہبر ہے قرآن سبھی کا ہر مومن کی شان ہے
قرآں کیا ہے ؟ بات خدا کی عظمت کا ہے مینارہ
روشن روشن آیت اس کی رب نے بخشا سی پارہ
عالم کے انسانوں کا ہے ایک پیمبر یہ ہادی
اچھی اچھی باتوں کا ہے ایک مکمل خوشتارہ
یہ قرآں آئینِ خدا کا اک مظہر میزان ہے
رہبر ہے قرآن سبھی کا ہر مومن کی شان ہے
خوش قسمت ہوں کیوں کہ میرے سینے میں قرآن ہے
رہبر ہے قرآن سبھی کا ہر مومن کی شان ہے
قرآں ہے دستورِ عمل اور قرآں ہے پیغامِ خدا
قرآں بخشش کا ہے ساماں قرآں ہے پیمانِ وفا
قرآں وجہ رشکِ ملائک قرآں ہے رحمت کی گھٹا
یہ قرآں ہے نور کا ہالہ قرآں رب کا عکسِ ضیاء
جس کا پڑھنا اور پڑھانا بندوں پر آسان ہے
رہبر ہے قرآن سبھی کا ہر مومن کی شان ہے
خوش قسمت ہوں کیوں کہ میرے سینے میں قرآن ہے
رہبر ہے قرآن سبھی کا ہر مومن کی شان ہے
بھٹکل میں ہے علمی مرکز وہ میرا ہے علمی گلشن
اس کا ہے ماحول سہانا پیار سے پیارا جس کا آنگن
ہے میرا تحفیظِ قرآں میرے بچپن کا محور
یہ ہے میری جائے علمی میرے خوابوں کا درپن
فخر مرا ہے میری جاں ہے یہ میرا ارمان ہے
رہبر ہے قرآن سبھی کا ہر مومن کی شان ہے
خوش قسمت ہوں کیوں کہ میرے سینے میں قرآن ہے
رہبر ہے قرآن سبھی کا ہر مومن کی شان ہے
ابو ہی استاد مرے ہیں ان کی الفت کیا کہنا
اپنے رب سے مانگوں میں یہ ان کی چھاؤں میں رہنا
ابو میرے محسن مشفق یہ میری ہے خوش بختی
ان کے سائے میں سیکھا ہے دھوپ کی شدت کو سہنا
جن کا نامِ نامی پیارا، شیریں سا عرفان ہے
رہبر ہے قرآن سبھی کا ہر مومن کی شان ہے
خوش قسمت ہوں کیوں کہ میرے سینے میں قرآن ہے
رہبر ہے قرآن سبھی کا ہر مومن کی شان ہے
یارب میرے استادوں کو عزت کی ہر دولت دے
میرے اہلِ خانہ کو بھی راحت کی ہر نعمت دے
شوق تلاوت کا ہو دل میں مجھ کو ایسی رغبت دے
میری سیرت کا شہرہ ہو مجھ کو ایسی سیرت دے
یا رب مجھ کو نیک بنادے یہ میرا ارمان ہے
رہبر ہے قرآن سبھی کا ہر مومن کی شان ہے
خوش قسمت ہوں کیوں کہ میرے سینے میں قرآن ہے
رہبر ہے قرآن سبھی کا ہر مومن کی شان ہے
یہ ہے میری چاہت مالک خالص میرا ایماں ہو
نیکی کے ہر کام کروں میں سینے میں جو قرآں ہو
پاؤں میں کونین کی دولت علمِ دیں کی نسبت سے
رستہ رستہ منزل منزل اس دنیا میں آساں ہو
بن کے لسانِ عبد الہادی ازہر بھی شادان ہے
رہبر ہے قرآن سبھی کا ہر مومن کی شان ہے
خوش قسمت ہوں کیوں کہ میرے سینے میں قرآن ہے
رہبر ہے قرآن سبھی کا ہر مومن کی شان ہے
خوش قسمت ہوں کیوں کہ میرے سینے میں قرآن ہے
رہبر ہے قرآن سبھی کا ہر مومن کی شان ہے