
Mere Nabi Ki Shan ft. Hood Siddibapa & Aarib Hasan Lyrics
- Genre:Acoustic
- Year of Release:2022
Lyrics
اونچی رہے سدا میرے نبی کی شان
ہے سب سے ماورا میرے نبی کی شان
ہے بعد از خدا میرے نبی کی شان
میرے نبی کی شان میرے نبی کی شان
وہ شافع امم ہیں وہ حق کے ہیں ترجمان
ہے منفرد ہر ایک سے میرے نبی کی شان
وہ شافع امم ہیں وہ حق کے ہیں ترجمان
ہے منفرد ہر ایک سے میرے نبی کی شان
وہ جن کی بدولت ہوا باطل کا ازالا
وہ جن سے ہوا صفحۂ گیتی میں اجالا
وہ جن کی بدولت ہوا باطل کا ازالا
وہ جن سے ہوا صفحۂ گیتی میں اجالا
وہ پیکر وفا ہیں وہ رحمت کا سائبان
میرے نبی کی شان میرے نبی کی شان
تعظیم محمد کو بیاں کرتا ہے قرآن
جاری ہے رفعنا لک ذکرک کا جو فرمان
تعظیم محمد کو بیاں کرتا ہے قرآن
جاری ہے رفعنا لک ذکرک کا جو فرمان
وہ دین کی اساس وہ شاہ پیمبران
میرے نبی کی شان میرے نبی کی شان
وہ شافع امم ہیں وہ حق کے ہیں ترجمان
ہے منفرد ہر ایک سے میرے نبی کی شان
وہ شافع امم ہیں وہ حق کے ہیں ترجمان
ہے منفرد ہر ایک سے میرے نبی کی شان
حرمت مرے آقا کی ہے ہر چیز سے بڑھ کر
فطرت مرے آقا کی ہے انوار کا محور
حرمت مرے آقا کی ہے ہر چیز سے بڑھ کر
فطرت مرے آقا کی ہے انوار کا محور
کہ دو یہ بات جا کے سر عامِ دشمنان
میرے نبی کی شان میرے نبی کی شان
وہ شافع امم ہیں وہ حق کے ہیں ترجمان
ہے منفرد ہر ایک سے میرے نبی کی شان
وہ شافع امم ہیں وہ حق کے ہیں ترجمان
ہے منفرد ہر ایک سے میرے نبی کی شان
ناموس رسالت کی جو توہین کرے گا
سچ ہے کہ وہ پھر عالم ہستی سے مٹے گا
ناموس رسالت کی جو توہین کرے گا
سچ ہے کہ وہ پھر عالم ہستی سے مٹے گا
شیدائی ہم رسول کے ہم ان کے عاشقان
میرے نبی کی شان میرے نبی کی شان
وہ شافع امم ہیں وہ حق کے ہیں ترجمان
ہے منفرد ہر ایک سے میرے نبی کی شان
وہ شافع امم ہیں وہ حق کے ہیں ترجمان
ہے منفرد ہر ایک سے میرے نبی کی شان
ہرگز نہیں منظور ہمیں ان کا تمسخر
دم لیں گے مٹا کر ہی جہالت کا تصور
ہرگز نہیں منظور ہمیں ان کا تمسخر
دم لیں گے مٹا کر ہی جہالت کا تصور
سن اے مرے رسول کے گستاخ و بد گمان
میرے نبی کی شان میرے نبی کی شان
اونچی رہے سدا میرے نبی کی شان
ہے سب سے ماورا میرے نبی کی شان
ہے بعد از خدا میرے نبی کی شان
میرے نبی کی شان میرے نبی کی شان
وہ شافع امم ہیں وہ حق کے ہیں ترجمان
ہے منفرد ہر ایک سے میرے نبی کی شان
وہ شافع امم ہیں وہ حق کے ہیں ترجمان
ہے منفرد ہر ایک سے میرے نبی کی شان