![Nabi Se Nisbat Wala Hun ft. Abdullah Razi SM](https://source.boomplaymusic.com/group10/M00/11/24/9e5699379584482bb435030a3d2bb53e_464_464.jpg)
Nabi Se Nisbat Wala Hun ft. Abdullah Razi SM Lyrics
- Genre:Acoustic
- Year of Release:2022
Lyrics
ذاتِ نبی ہماری جان ہے، نامِ نبی ہماری شان ہے
نشانِ مظہرِ قدرت، مجھے ہے جن سے نسبت
نبی سے نسبت والا ہوں، میں اچھی قسمت والا ہوں
مرے رہبر، نبی میرے، میں اچھی قسمت والا ہوں
لٹا دوں گا نبی پر جان میں ان سے نسبت والاہوں
نبی سے نسبت والا ہوں، میں اچھی قسمت والا ہوں
مخالف طاقتوں کے آگے پسپائی نہیں ہوگی
غلامِ مصطفیٰ کی آن، میں ان سے نسبت والاہوں
نبی سے نسبت والا ہوں، میں اچھی قسمت والا ہوں
محمدﷺ سے محبت کا تقاضا ہے یہی اک شے
صنم خانے کروں ویران، میں ان سے نسبت والاہوں
نبی سے نسبت والا ہوں، میں اچھی قسمت والا ہوں
رسولِ حق ترے اخلاق کی خوشبو فروزاں ہے
سراپا جن کا ہے قرآن، میں ان سے نسبت والاہوں
نشانِ مظہرِ قدرت، مجھے ہے جن سے نسبت
نشانِ مظہرِ قدرت، مجھے ہے جن سے نسبت
نبی سے نسبت والا ہوں، میں اچھی قسمت والا ہوں
جزا کے دن شفاعت کی طلب لے کر چلوں گا میں
مرے سینے میں ہے قرآن، میں ان سے نسبت والاہوں
ذاتِ نبی ہماری جان ہے، نامِ نبی ہماری شان ہے
خدا سے گر محبت ہے نبی کی بات بھی مانو
یہ میرے رب کا ہے فرمان، میں ان سے نسبت والاہوں
نشانِ مظہرِ قدرت، مجھے ہے جن سے نسبت
نبی سے نسبت والا ہوں، میں اچھی قسمت والا ہوں
جو گستاخِ نبی ہوگا وہ ہرگز بچ نہ پائے گا
کہوں گا میں علی الإعلان، میں ان سے نسبت والاہوں
نبی سے نسبت والا ہوں، میں اچھی قسمت والا ہوں
پکارے جائیں گے محشر میں عشاق نبی سالک
بنوں گا میں بھی عالی شان، میں ان سے نسبت والاہوں
نشانِ مظہرِ قدرت، مجھے ہے جن سے نسبت
نبی سے نسبت والا ہوں، میں اچھی قسمت والا ہوں