Rasool e Khuda Paak Seerat Tumhari ft. Abdul hadi Lyrics
- Genre:Acoustic
- Year of Release:2022
Lyrics
رسولِؐ خدا پاک سیرت تمھاری
ستاروں سے بڑھ کر ہے رفعت تمھاری
رسولِؐ خدا پاک سیرت تمھاری
ستاروں سے بڑھ کر ہے رفعت تمھاری
یتیموں کے والی ضعیفوں کے حامی
سمند رہے گویاسخاوت تمھاری
رسولِؐ خدا پاک سیرت تمھاری
ستاروں سے بڑھ کر ہے رفعت تمھاری
ضلالت میں ڈوبی ہوئی ہے یہ دنیا
جہاں کو ہےاب بھی ضرورت تمھاری
بھٹکتے تھے سب کفر کی ظلمتوں میں
اجالوں کی بنیاد طلعت تمھاری
رسولِؐ خدا پاک سیرت تمھاری
ستاروں سے بڑھ کر ہے رفعت تمھاری
سدا دشمنوں نے بھی دی ہے گواہی
انھیں راس آئی صداقت تمھاری
ستارہ مقدر کا چمکے گا اس کا
بسی جس کے دل میں محبت تمھاری
رسولِؐ خدا پاک سیرت تمھاری
ستاروں سے بڑھ کر ہے رفعت تمھاری
سنور جائے گی عاقبت کیوں نہ اس کی
جو اپنائے دل سےشریعت تمھاری
میں تاریکیوں میں بھی پہچان لوں گا
دکھائے کوئی مجھ کو صورت تمھاری
رسولِؐ خدا پاک سیرت تمھاری
ستاروں سے بڑھ کر ہے رفعت تمھاری
تمھارے یہ جلوےہیں باغِ اِرم میں
مجھے بھی ہوں حاصل رفاقت تمھاری
اسی آس میں ہی تو جیتا ہے سالک
ملے گی اسے بھی شفاعت تمھاری
رسولِؐ خدا پاک سیرت تمھاری
ستاروں سے بڑھ کر ہے رفعت تمھاری