![Sazawaar Mile (Nasheed)](https://source.boomplaymusic.com/group10/M00/12/07/04cba7532f6945cca8bed56401e095cb_464_464.jpg)
Sazawaar Mile (Nasheed) Lyrics
- Genre:Acoustic
- Year of Release:2022
Lyrics
جس کو لطف نگہ سید ابرار ملے
خلد کیا چیز اسے داور مختار ملے
دھول ہونا ترے قدموں کی،ہوا جسکو نصیب
وہ زمانے کی امامت کے سزاوار ملے
لامکاں تک شہ والا ! ترے قدموں کی دھمک
" قاب قوسین " ترے اوج کا معیار ملے
میں بھی ہوجاوں مدینے کا مسافر اے کاش!
کاش ! مجھ کو بھی شہ دیں ترا دربار ملے
میں کہاں ، کوثر و تسنیم کہاں ، آپ کہاں
دن سنور جائیں اگر آپ کا دیدار ملے
تیری ناموس پہ قربان اگر آنچ آئے
سر اتر جائے مرا خاک پہ دستار ملے
تیرا بزمی بھی رہے تیرے غلاموں کا غلام
حشر میں تیری شفاعت کا سزاوار ملے