
Tera Raasta ft. Asfand Sheikh Lyrics
- Genre:Hip Hop & Rap
- Year of Release:2024
Lyrics
اندھیروں میں بھی دکھ رہا
تیرا راستہ
تیرا راستہ
مر جاؤں کیوں کہ میں فنا
نہ کوئی میرا
نہ کوئی وجہ
اندھیروں میں بھی دکھ رہا
تیرا راستہ
تیرا راستہ
مر جاؤں کیوں کہ میں فنا
نہ کوئی میرا
نہ کوئی وجہ
کاش فاصلے یہ کبھی ہمیں بانٹتے نہ
بسیرہ یاد کا جو تیری خوشی جھانکے نہ
میری وجہ سے درد ملے جو وہ بانٹ دے نا
ہوتا ہاتھ میں جو وقت یہ گزارتے نہ
ہوتی ساتھ جو تو خود سے اتنا بھاگتے نہ
ہوتی وفا تیری تو راتوں میں یوں جاگتے نہ
اپنی خوشی کو بلاوجہ تجھ پہ وارتے نہ
اپنی انا کو زمین تلے کبھی گاڑتے نہ
پھر کیوں ذکر تیرا میرے لب پہ ہے
ملا نہ خود سے میں چھوڑا تو نے جب سے ہے
نظر کو انتظار تیرا جانے کب سے ہے
تیرے سوا امید وفا کی اب سب سے ہے
اب میں سوچتا ہوں اپنی یادوں میں تجھ پہ میں بوجھ سا ہوں
بولتا ہوں خود سے غموں کے سنگ ڈولتا ہوں
جوڑتا ہوں یادیں تیری پھر انہیں کو توڑتا ہوں
خوف سا اب تاری کیا میں غلط تجھے بولتا ہوں
اب باقی خاک ہے اب ڈرتی یہ آواز ہے
سنوں جو ساز بہتی آنکھوں سے تیری کیوں یاد ہے
اب لمحے بھی نہ ساز اور چبھتی تیری ہر بات ہے
بجھتی ہوئی شمع کو جھونکے دیتی تیری سانس ہے
اب نہ پرواہ مجھے خود کی ہے
خود کو سزا میں نے خود دی ہے
اب نہ ڈھونڈھتا جزا کیا میری
جب دیکھا وفا بکتی ہے
چل دیے ہیں اب کہاں
راستہ گم ہو گا
دے دیا ہر واسطہ
درد کچھ کم ہو گا
اب فقط یہ وقت ہی گواہیاں دے دے گا
میں برا ہی سہی جو خوش کہیں تو ہوگا
اب کیوں ہے مجھ سے چھن رہا
تیرا واسطہ
تیرا واسطہ
تو ہی کیوں میرا نہ رہا
کیا میری خطا
کیا میری سزا