Meri Maa Meri Jannaton Ka Nishan Lyrics
- Genre:Acoustic
- Year of Release:2024
Lyrics
محبت کا اک آسماں میری ماں
مری جنتوں کا نشاں میری ماں
وہ ریشم سا لہجہ وہ میٹھی زباں
وہ چاہت کا اک جذبہ ِبیکراں
میرا درد جس کی نظر میں سدا
مجسم رہا صورت ِزخم ِجاں
مگر اپنی تکلیف کے واسطے
کبھی نہ ہوئے اس کے آنسو رواں
میرے واسطے موم ہے مامتا
صبر کی ہے لیکن چٹاں میری ماں
مری ہر خطا پر تھا اک درگزر
وہ تلقین اور حوصلہ سربسر
ہر اک میری ٹھوکر پہ میرے لیے
سہارا تھی ان انگلیوں کی پکڑ
یہ دنیا کی تپتی ہوئی ریت پر
میں بھٹکا مسافر وہ تنہا شجر
میں تاریک راہ پر چلا تو لگا
دعاؤں کی ہے کہکشاں میری ماں
مجھے روشنی کا سبق جب دیا
اندھیروں میں پھر نہ بھٹکنے دیا
زمانے کی تپتی ہر اک دھوپ سے
مجھ کو واقف کیا پر نہ جلنے دیا
مجھے دوڑنا اس نے سکھلا دیا
ہر اک چوٹ پر حوصلہ بھی دیا
میری زندگی کی ہر اک راہ پر
ہر اک موڑ پر ضوفشاں میری ماں
میری عظمتوں کی وہ معمار ہے
قوی جسم اور سوچ بیدار ہے
مری نصرتوں کی جو رفتار ہے
اسی کی محبت کا اظہار ہے
ہر اک خشک موسم کا دیکھو ذرا
ہر اک وار اب کیسے بیکار ہے
کبھی بھی وہ میرے گلستان پر
نہ آنے دے رنگ ِ خزاں میری ماں
وہ جس نے مجھے سبق اول دیا
اور معبود ِبر حق سے واقف کیا
وہ دین ِمحمد کا اک اک سبق
مجھے کتنی چاہت سے اس نے دیا
ہمیشہ کی قربت کی خواہش لیے
مجھے جس نے خود سے جدا بھی کیا
مری ذات کے گنبدوں میں رہی
ہمیشہ ہی مثل ِاذاں میری ماں