Titliyaan ft. Payam Mashrequi Lyrics
- Genre:Soul
- Year of Release:2023
Lyrics
شاموں کی مدھم ہوا
لے کہ جاتی ہے کہاں
یہ کیسا راستہ؟
ڈھلتے دن کی گود میں
سو گیا سورج جہاں
ہے زندگی رواں
وقت کے
دھاگے سے
کیسے جڑی ہے
ہماری داستاں
الفاظ سے
میں پھر خالی ہوا
تو بےوجہ
جو سنگ یوں چل پڑا
پھر یوں لگا کہ آئی
دل کی یہ صدا
تو پھول سا اس نے کہا
اور کچھ ایسا کیا
کہ اُڑ چلیں
لبوں سے تتلیاں
راستے کے زندانوں
میں کیوں جکڑے جاتے ہو
کیوں سزا ہے آخر تُم پہ ہی؟
سنگ ڈھلتی شاموں کے
تم بھی کیوں ڈھل جاتے ہو
کیوں ہو جاتے ہو تم اجنبی؟
شاموں سے
چھین لو تم روشنی کا
سکوں کا دیا
الفاظ سے
میں پھر خالی ہوا
تو بےوجہ
جو سنگ یوں چل پڑا
پھر یوں لگا کہ آئی
دل کی یہ صدا
تو پھول سا اس نے کہا
اور کچھ ایسا کیا
کہ اُڑ چلیں
لبوں سے تتلیاں
اور تتلیوں میں گم تم
جو اڑ نہ پائیں
ڈھلتے دن کی
آبشار تلے
اور کھوئے سلسلے
کھو گئے تم کہاں؟
پھر یوں لگا کہ آئی
دل کی یہ صدا
تو پھول سا اس نے کہا
اور کچھ ایسا کیا
کہ اُڑ چلیں
لبوں سے تتلیاں
کہ اڑ چلیں
لبوں سے تتلیاں