
Wo Shehr E Mohabbat Lyrics
- Genre:Indian Music
- Year of Release:2024
Lyrics
وہ شہرے محّبت جہاں مصطفٰی ہے
وہی گھر بنانے کو جی چاہتا ہے
وہ سونے سے کنکر وہ سونے سے مٹی
نظر میں بسانے کو دل چاہتا ہے
جو پوچھا نبی نے کے کچھ گھر بھی چھوڑا
تو صددق اکبر کے ہونٹو پے آیا
وہاں مال و دولت کی کیا ہے حقیقت
جہاں جان لٹانے کو دل چاہتا ہے
وہ شہرے محّبت جہاں مصطفٰی ہے
وہی گھر بنانے کو جی چاہتا ہے
جہادِ محبت کی آواز گونجی
کہا حنظلہ نے یہ دلہن سے اپنی
اجازت آگر دو تو جام شہادت
لبوں سے لگانے کو دِل چاہتا ہے
وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰﷺہیں
وہیں گھر بنانے کو دِل چاہتا ہے
ستاروں سے یہ چاند کہتا ہے ہر دم
تمہیں کیا پتہ ہے وہ ٹکڑوں کا عالم
اشاروں میں آقا کے اتنا مزہ تھا
کے پھر ٹوٹ جانے کو دِل چاہتا ہے
وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰﷺہیں
وہیں گھر بنانے کو دِل چاہتا ہے
وہ ننھا سا اصغر ایڈی رگڈ کر
یہی کہ رہا ہے وہ خیمے میں روکر
اے بابا میں پانی کا پیاسا نہیں ہوں
میرا سر کٹانے کو دل چاہتا ہے
جو دیکھا ہے روئے جمال رسالت
تو طاھر! عمر مصطفیٰ سے یہ بولے
بڑی آپ سے دشمنی تھی مگر اب
غلامی میں آنے و دِل چاہتا ہے
وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰﷺہیں
وہیں گھر بنانے کو دِل چاہتا ہے